ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بی جے پی نے مجھ سے خاموش رہنے کو کہا، پارٹی لیڈر کبھی میرے ساتھ کھڑے نہیں ہوئے:نوجوت کور

بی جے پی نے مجھ سے خاموش رہنے کو کہا، پارٹی لیڈر کبھی میرے ساتھ کھڑے نہیں ہوئے:نوجوت کور

Mon, 10 Oct 2016 01:07:45    S.O. News Service

امرتسر،9اکتوبر(آئی این ایس انڈیا/ایس او نیوز) بی جے پی سے استعفی دینے کے ایک دن بعد نوجوت کور سدھو نے آج الزام لگایا کہ پارٹی نے ہمیشہ ان سے خاموش رہنے کو کہا اور انہوں نے جب بھی اکالی دل کے خلاف آواز اٹھائی تو پارٹی لیڈر کبھی ان ساتھ کھڑے نہیں ہوئے۔امرتسر میں ترقیاتی منصوبوں کو لے کر ریاست کی اکالی دل۔بی جے پی کی زیر قیادت حکومت کے خلاف مورچہ کھولنے والی نوجوت نے یہ بھی دعوی کیا کہ اکالی دل کے اشارے پر بی جے پی کے کارکنوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے اور آنجہانی آر ایس ایس لیڈر جگدیش گگنیجا اتحادبرقرار رکھنے کے خلاف تھے۔انہوں نے کہا کہ وہ اسمبلی سے استعفی نہیں دیں گی اور امرتسر مشرقی اسمبلی حلقہ میں ترقیاتی کام جاری رکھیں گی۔نوجوت نے نامہ نگاروں سے کہا کہ میں نے ہمیشہ گڑبڑیوں کے خلاف آواز اٹھائی،جب میں نے اپنے علاقے کے لئے فنڈز مانگا تو فنڈ جاری نہیں کیا گیا،مجھ سے کہا گیا کہ سیاست میں ایسی چیزیں ہوتی ہیں،میں نے اپنی پارٹی اور قائدین سے کئی بار بات کی اور فنڈ کے لئے کہا۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے مجھ سے کہا کہ اپنا منہ بند رکھو اور کہا کہ یہ فنڈ جلدی جاری ہو گا،مجھ سے کہا گیا کہ اگر کچھ غلط ہوتا ہے تو مجھے فکر نہیں کرنی چاہئے،اتحاد ہے، آپ اس کے خلاف مت بولئے۔

 


 


Share: